راولپنڈی(بیورورپورٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع ، آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک نے فوجی و پیشہ وارانہ امور میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
آرمی چیف سے آذری نائب وزیر دفاع کی ملاقات،تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

















