لاہور(خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی دوبارہ گرفتاری پر کارکنوں کو ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کردی اوربیرون ملک مقیم رہنماﺅں کو واپس پاکستان آنے سے روکدیا،عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا دوبارہ گرفتار کیا جاﺅں تو کارکن ہنگامہ نہ کریں،ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاﺅن کےلئے استعمال کرے گی،پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاﺅن کےلئے استعمال کر سکتی ہے۔
عمران خان نے مزید کہاتمام سروے بتا رہے ہیں انتخابا ت میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے جیتے گی،کامیابی کی پیشگوئیاں دیکھ کر حکومت پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتی ہے۔
دریں اثناچیئرمین پی ٹی آئی سے بیرون ملک مقیم رہنماو¿ں کا رابطہ ہوا ،عمران خان نے اوورسیز رہنما مخدوم طارق، زلفی بخاری ،شہباز گل سمیت دیگر کو واپس نہ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاجب تک پارٹی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں کیونکہ پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
میری دوبارہ گرفتاری پر کارکن ہنگامہ نہ کریں،عمران خان

















