لاہور(خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کمیشن کو ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے جو قانون سے بالاتر، وزیر اعظم کے حکم سے بھی باہر ہیں اور جو غیرقانونی نگرانی کو معافی کےساتھ کرتے ہیں؟ ۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے کہاوفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات کےلئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کے تحت کمیشن تشکیل دیا تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ ٹرمز آف ریفرنس جان بوجھ کر بھول جانے کا شکار ہیں۔
معاملے کو ذہن میں رکھنے میں ناکام ہیں وزیر اعظم دفتر اور سپریم کورٹ کے موجودہ ججوں کی غیر قانونی و غیر آئینی نگرانی کے پیچھے کون ہے،کمیشن کوتحقیقات کرنے کا اختیار دیا جانا چاہئے طاقتور و نامعلوم عناصر کون ہیں جو اعلیٰ عوامی عہدیداروں سمیت شہریوں کی ٹیلی فون گفتگو کو ٹیپ ،ریکارڈ کرتے ہیں، ٹیپنگ رازداری کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی آرٹیکل 14 کے تحت ضمانت دی گئی ، غیرقانونی فون ٹیپنگ و سرویلنس کے ذریعے غیر قانونی طور پر ڈیٹا حاصل، مختلف فون کالز کو من گھڑت اور چھیڑ چھاڑ کے ذریعے سوشل میڈیا پر لیک کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے‘ قانون کی حکمرانی کے تحت چلنے والی جمہوریتیں تجویز کرتی ہیں ریاست کو زندگی کے بعض پہلووں میں من مانی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
عمران خان نے کہا بظاہر جرات مندانہ ٹیپنگ کے پیچھے وہ عناصر ہیں جو کمانڈ اور یہاں تک وزیر اعظم کے علم میں لائے بغیر کام کرتے ہیں، کون لوگ ہیں جو قانون سے بالاتر ہیں اور وزیر اعظم کے حکم سے بھی باہر ہیں جو اس طرح کی غیر قانونی نگرانی کرتے ہیں، کمیشن کو ایسے عناصر کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔
کمیشن قانون سے بالاتر عناصر کی نشاندہی کرے،عمران خان

















