مشرق کی خبر پر ایکشن:زمان پارک سے تجاوزات ختم، بیرئیرز ہٹا کر راستے کھول دئیے گئے

لاہور (مرزا ندیم بیگ) زمان پارک کے باہر اور اردگرد راستے بلاک ہونے کے باعث مقامی اور وہاں سے گذرنے والے لوگوں کی پریشانی کے حوالے سے روزنامہ ”مشرق“ میں شائع ہونےوالی خبر بعد ایکشن گورنمنٹ نے عوام کی مشکل کو حل کر دیا۔ گذشتہ روز تمام تجاوزات اور دیگر بیرئیرز وغیرہ کو ہٹا کر راستے کھول دیئے، اب صرف پولیس کی بھاری نفری وہاں موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ مشرق میں دو روز قبل زمان پارک اور اس کے گردونواح میں راستے بلاک ہونے کے باعث لوگوں جو مشکلات پیش آ رہی تھیں اس بارے میں خبر شائع کی تھی جس میں لوگوں نے حکومت پنجاب اور پولیس افسران سے التجا کی تھی کہ یہاں سے تمام تجاوزات یا بیرئیرز وغیرہ رکھ کر روڈ بلاک کئے گئے ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے تاکہ مقامی رہائشی اور وہاں سے گذرنے والے منزل مقصود تک آسانی سے پہنچ سکیں اور سکول،کالج یا ایمرجنسی کی صورت میں آنے یا جانے والوںکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں لگتا تھا کہ ان کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے ،خبر کی اشاعت کے بعد گورنمنٹ پنجاب نے شہریوں کی التجا پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زمان پارک اور اسکے گردونواح میں قائم کی گئی تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کو گذشتہ روز ختم کروا دیاجس کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارا یہ مسلہ حل کروا دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کو بھی احکامات کئے جائیں کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات نہ آئیں ۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات پولیس نے ہوا میں اُڑا دئیے۔ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے داخلی اور خارجی راستوں سے پولیس کی بھاری نفری موجود کوئی نہیں اٹھائی گئی۔ راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ ہاﺅس، میوگارڈن اور کینال روڈ دونوں اطراف سے بند ہ ہے جس پر عوام کا پولیس سے لڑائی جھگڑا معمول بن گیا ہے۔