منفی رویوں کیخلاف سکول کی سطح پر بچوںکی تربیت ضروری ہے :منصور قادر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب کے پی ایم آئی یونٹ کے ذریعے اہتمام ”سکولوں میں طلباءکی سماجی و جزباتی بہبود ” کے موضوع پر مباحثہ منعقد ہوا ۔جس میںیونیسف و پرائیویٹ سکولز کے نمائندوں ،قانونی ماہرین اور سرکاری افسران نے بحث میں حصہ لیا۔صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر بحیثیت مہمان خصوصی مباحثے میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر نے بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منفی رویوں کی روک تھام کے لئے سکول کی سطح پر بچوںکی تربیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کا زمانہ بچوں کے سماجی و جذباتی رویوں کی تشکیل میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ اساتذہ، والدین، میڈیا اور طلباءو طالبات کے دوستوں کاحلقہ ان کے رویوں کا تعین کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سرکاری ادارے میں ایسے نازک موضوع پر بحث کی گئی ۔سکولوں میں بچوں کی ٹھوس تربیت ساری عمر ان کے لئے مشعل راہ کا کام دیتی ہے۔تعلیمی اداروں میں طلبا ءو طالبات کو درپیش ہر قسم کے مسائل پر عام مکالمہ صحت مند سرگرمی ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بچوں کے سماجی و جذباتی رویوں کے موضوع پر پالیسی ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ مباحثے میں”stop bullying“ کے موضوع پر شرکاءنے اظہار خیال اور تجاویز پیش کیں۔ مباحثے میں فاروق راحیل ، کامل مجید ، مبین نون ، عباس راشد نے شرکت کی۔ذوالفقار ثاقب ، صائمہ ہارون ، حنا احتشام ، زاہد ہ بتول بھی ڈائیلاگ کے مقررین میں شامل تھےں ۔