کراچی(بیورورپورٹ)پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کرلیا،ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے علاقے میں رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا،بھائی نے کہا عمران اسماعیل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
سابق گورنر کےخلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں مقدمات درج ہیں،ادھر عمران اسماعیل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے اپنے رد عمل میں کہا حکومت کی فاشزم مکمل طور پر بے مثال اور شرمناک ہے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل
















