اسلام آباد(بیورورپورٹ)کارکن کسی صورت گرفتاری نہ دیں،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے پیغام کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی،آڈیو لیک میں نور الحق قادری نے کہاملک بھر میں پارٹی پر اس طرح کی کیفیت اور حالت ہے جس کا پہلے سے پتہ تھا،کسی صورت گرفتاری نہ دیں۔
میں خود کو بھی چھپا رہا ہوں، 9 مئی سے اپنے گھر نہیں گیا، کبھی ایک جگہ کبھی دوسری جگہ لوکیشن بدلتا رہتا ہوں،پارٹی کی طرف سے ہدایت ہے جو خود کو بچا سکتے ہیں تو بچائیں، گرفتاری تو آسان ہے لیکن بعد میں اور مقدمے درج کیے جاتے ہیں،سب دوست صبر اور حوصلے سے کام لیں، تحریک کے آخری لمحے ہیں
کارکن کسی صورت گرفتاری نہ دیں،نورالحق قادری کی مبینہ آڈیو لیک

















