سانحہ9مئی ،صرف مذمت کافی نہیں،کارروائی ہونی چاہیے،صدر علوی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کسی بھی احتجاج کو قانون کے دائرے میں کرنا ضروری ہے،9 مئی کے واقعات کی صرف مذمت نہیں، ملوث افراد کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے،عمران خان پرتشدد واقعات کی مذمت کریں، آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں،کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال اور مار پیٹ سے گریز کیاجائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا9 مئی کے واقعات سے لوگوں کو تکلیف پہنچی، ہر واقعے کی آزادانہ تحقیقات ہو جائیں تو لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں مذمت لکھی، آرمی چیف کو لکھے خط میں بھی واقعات کی مذمت کی، خط میں غم و افسوس کا بھی اظہار کیا،عمران خان کو9 مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے، میں بھی منتظر رہتا ہوں وہ کیا کہہ رہے ہیں، عمران خان نے کہا جو بھی ہو جائے پرامن رہنا ہے، جو کچھ ہوا اس کی کوئی جسٹی فکیشن نہیں ، میں پاکستان کےساتھ ہوں فوج میری ہے، کسی کےخلاف ہونے کی کوئی وجہ نہیں بنتی، احتجاج قانون کے دائرے میں ہونا چاہئے،موجودہ حکومت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں،مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی، غریب کو نظر آنا چاہئے ہر شخص قانون کی پاسداری کرے گا۔

صدر مملکت نے کہا میری باجوہ اور عمران خان سے ملاقاتیں ہوئیں، عمران خان نے مجھے کہا جو بھی آرمی چیف میرٹ پر بنے گا سپورٹ کریں گے،شاہ محمودقریشی،پرویزخٹک بھی گواہ ہیں عمران نے کہا تھا جنرل باجوہ سے کہیں آرمی چیف وہ ہو گا جس کا ادارہ کہے گا،مذاکرات کےلئے کوئی شرائط نہیں لگانی چاہئیں، ڈائیلاگ میں میرا خیال ہے اعتماد کا فقدان رہا، مذاکرات کی پہل حکومت نے کرنی ہے، میں بھی کوشش کرتا رہتا ہوں،محمد بن سلمان نے کئی دہائیوں کی دشمنیوں کو ختم کیا ، بڑی لیڈر شپ ایسا کرتی ہے، میں سمجھتا ہوں کسی کو بھی مائنس کریں گے تو معاملات خراب ہی رہتے ہیں، کسی کو ختم نہیں کر سکتے، غصے میں ہوں تو خراب آئیڈیاز جنم لیتے ہیں، سیاست دان کہہ رہے ہیں ایمرجنسی کوئی آپشن نہیں تواچھی بات ہے۔

عارف علوی نے مزید کہاسیاستدانوں کو آرمی ایکٹ کے تحت عدالتیں لگانے پر غور کرنا ہو گا ،سپریم کورٹ ،پارلیمنٹ نے بھی آرمی ایکٹ کے کچھ فیصلے ختم کیے،بینظیر کی شہادت کے بعد سابق صدر آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اچھا کام کیا، بےنظیر بھٹو کی شہادت پر بہت نقصان ہوا،عارف علوی نے کہا محمد بن سلمان پر کتاب سیاست دانوں، فوجی لیڈرشپ کو بھی دی جہاں ادارے ناکام ہوتے ہیں وہاں قوم تباہ ہو جاتی ہے، جہاں ادارے بہتر ہوں وہاں قوم ترقی کرتی ہے اس وقت ہر ادارہ ایک دوسرے کے پیچھے پڑا ہے، 9 مئی کے واقعات پر کچھ بچیوں کو مارا پیٹا بھی گیا جن کےخلاف شواہد ہیں ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے، کارروائی کا مطلب مارنا نہیں عدالت میں پیش کرنا ہے۔

مملکت نے کہا بلاول چورنگی میں مجھے پولیس والے نے خوب مارا تھا، تحریک استحقاق کمیٹی میں جب پولیس والا آیا تو معاف کر دیا ، سپریم کورٹ کے سب ججز سے اپیل کرتا ہوں اتفاق پیدا کریں اگر ملکر فیصلہ کرتے تو قوم کو ڈائریکشن مل جاتی، 2کروڑ بچے سکولوں سے باہر، معیشت کا برا حال اور ہم ایشوز پر بات نہیں کر رہے،احتجاج کرنا ہے تو قانون کے دائرے میں رہ کر کیا جائے، کارروائی کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھناچاہیے۔