ساہیوال(بےورورپورٹ)ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہیوال کے صدر رانا جا وید نثارا ور چیئرمین چو ہدری اشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کر تے ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کور کمانڈر ہاوس پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق رانا جا وید نثارا ور چیئرمین چو ہدری اشرف نے ساہیوال پریس کلب میں گفتگو کے دوران مشتر کہ بیان میں کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مٹھی بھر شرپسند عناصر جو دشمن ملک انڈیا کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور ملک میں انتشار جلاوگھیرو اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان کی عوام ان شرپسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ہمیں اپنی افواج اور شہدا پر فخر ہے ۔جنرل عاصم منیر کی کمانڈ میں پاک فوج ہرمیدان اورامتحان میں ہم وطنوں کی توقعات پرپورا اترے گی۔ افواج پاکستان کے نڈر اورزیرک کمانڈر داخلی وخارجی چیلنجز اور خطرات سے نبردآزماہیں۔ پاک فوج اندرونی وبیرونی دشمنوں کاناطقہ بندکرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔پاک فوج کی وجہ سے ہی ہم چین اور سکون کی زندگی گزار رہے ہیں ہمارے جوان سر حدوں پر دن رات ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ پاکستان کا ہر سپہ سالار پاکستانیت سے سرشارہوتا ہے افواج پاکستان کے سپہ سالاراپناہرقدم مادروطن کے بہترین مفادمیں اٹھاتے ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسلامیت، انسانیت اورپاکستانیت کے ساتھ کمٹمنٹ قابل رشک ہے۔
شہیدوں اور غازیوں کو سلام، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے:رانا جا وید نثار ،چو ہدری اشرف
















