منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کو ایف آئی کابلاواآگیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کو ایف آئی کابلاوآگیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کو تحقیقات کیلئے 22 مئی کو طلب کرلیا۔

حکام نے کہا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر مونس الٰہی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا،مونس الٰہی کے اکاو¿نٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں کی ٹرانزیکشنز ہوئیں،حکام نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔