پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاون پر آوازیں اٹھانے بے ایمان ہیں،مریم نواز

لاہور(اپنے نمائندے سے)سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاون پر آوازیں اٹھانے دراصل بے ایمان ہیں،اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کےخلاف کریک ڈاون قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایمان ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے مزید کہاپی ٹی آئی ہمیشہ سے گینگ تھی جسے غلط وجوہات کی بناءپر جنم دیا گیا اوروہ تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کےلئے کھڑی نظر نہیں آئی،بنا روک ٹوک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔