اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے پاکستان کو تباہی سے بچالیا،کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،،خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا عمران خان نے ساڑھے 3سال تک منصوبہ بندی سے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن بر وقت فیصلوں سے پاکستان کو معاشی تباہی سے بچالیا، پاکستان کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف اور پوری کابینہ 18، 18 گھنٹے کام کر رہی ہے،جلد سیاسی کےساتھ معاشی استحکام بھی حاصل کرلیں گے،وزیر خزانہ نے مزید کہاسابق حکومت میں عمران خان نے پوری مسلم لیگ (ن) کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا،نواز شریف سے لےکر مریم نواز، شہباز شریف سے لےکر حمزہ شہباز سمیت پوری مسلم لیگ (ن) کےخلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں جس سے معیشت تباہ ہوئی،میرے ساتھ جس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں مثال نہیں ملتی، 45 سال پرانے گھر کو نیلام کرنے کی کوشش کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کہا میرے اکاو¿نٹ منجمد کیے گئے، خاندانی خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی خدمات کا صلہ اشتہاری بنا کر دیا گیا،عمران خان ،سہولت کاروں نے اپنے انتقام میں ملکی معیشت کو تباہ کر دیا جسے بحال کرنے کےلئے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں،ن لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے اور نواز شریف کی قیادت میں یہی جماعت پاکستان بچائے گی بھی۔
پاکستان کو تباہی سے بچالیا،کسی صورت ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے،اسحاق ڈار
















