آپ فواد ،ملیکہ ،جمشید ،مسرت چیمہ کے نام لینا بھول گئے،حباکاعمران خان سے شکوہ

لاہور(خبر نگار)پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی اہلیہ حبا نے عمران خان سے شکوہ کردیا،حبا فواد نے عمران خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا خان صاحب! آپ فواد چودھری ،ملیکہ بخاری ،جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لینا بھول گئے۔

واضح رہے عمران خان نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماﺅں کا نام لےکر گرفتاریوں کی مذمت کی تھی۔