موسیٰ خان بولڈ شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئے

لاہور(مشرق نیوز) اداکار و ماڈل موسیٰ خان بولڈ شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئے ۔موسیٰ خان نے گزشتہ دنوں ایک خاتون ماڈل کے ساتھ بولڈ شوٹ کرایا جو وائرل ہو گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ موسیٰ خان کا کہنا ہے کہ جو شوٹ کے تقاضے تھے اس کے مطابق شوٹ کرایا ہے ۔ میرے سے پہلے بھی بہت سے لوگ اس طرح کے شوٹ کر اچکے ہیں لیکن صرف مجھے ہدف بنانا سمجھ سے بالا تر ہے ، مجھے کسی کی پرواہ نہیں ،میری حدود کیا ہیں مجھے اس کا علم ہے ، لوگوں کی تنقید بلا جواز ہے۔