چیف جسٹس کی تنخواہ سب سے زیادہ،صدر ، وزیر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کی تنخواہ سب سے زیادہ،صدر ، وزیر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کی زیرصدارت اجلاس کے دوران صدر، وزیر اعظم اور ججوں کی گراس سیلری کی تفصیلات پیش کی گئیں۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہاچیف جسٹس کی تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار 399 روپے ہے، سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے ہے،صدرر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 ،وزیر اعظم کی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے،وفاقی وزیر کی تنخواہ 3 لاکھ 38 ہزار 125 روپے ہے، ممبر قومی اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے۔