پٹرول،مٹی کاتیل،لائٹ آئل12،12،ڈیزل30روپے لٹر سستا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت کاعوام کو بڑا ریلیف،پٹرول،مٹی کاتیل،لائٹ آئل12،12،ڈیزل30روپے لٹر سستا کردیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پٹرول،مٹی کاتیل،لائٹ آئل12،12اور ڈیزل کی قیمت میں30روپے لٹر کمی کردی،کمی کے پٹرول 270 روپے لٹر ملے گا،نئے نرخ 31مئی تک نافذ العمل رہیں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹر بھی کرائے کم کرکے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔