اسلام آباد (بیورورپورٹ)حکومتی اتحاد پی ڈی ایم کاسپریم کورٹ کے باہر دھرنا،کارکن سارا دن شدید نعرے بازی کرتے رہے جبکہ مریم نواز نے کہاچیف جسٹس صاحب استعفیٰ دیں اور گھرجائیںورنہ قوم کٹہرے میں کھڑا کرنےوالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا،مریم نواز،فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی قائدین نے شرکت کی،حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے کارکن احتجاج و دھرنے کےلئے اسلام آباد پہنچے اس دوران پی ڈی ایم کے کارکن دروازہ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہوگئے اور نعرے لگاتے عدالت عظمیٰ کے باہر جاپہنچے، ایف سی و پولیس اہلکارروکنے میں ناکام رہے،پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں بھی بے سود رہیں،کارکن سارا دن نعرے بازی کرتے رہے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس ایف سی کی بھاری نفری الرٹ رہی۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم قائدین، کارکنوں کو شاباش، سب کے جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہوں،پاکستان کے اصل عوام شاہراہ دستور پہنچے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو پوچھتی ہوں عوام کے سمندر کو دیکھ کر خوشی ہوئی یا نہیں، جب حقیقی عوام نکلتے ہیں تو پتہ، گملا نہیں ٹوٹتا،آو¿ دیکھو یہ ہے حقیقی عوام، مجبوری میں سوال پوچھنے آئے ہیں، عمارت کو آپ نے ایمانداری نہیں عمرانداری سے داغدار کردیا،عمارت ،آئین کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، احتجاج نہیں کرنا چاہتے تھے، پاکستان کی بہتری اسی عمارت و تباہی انہی کے فیصلوں سے ہوتی ہے۔
معزز جج حضرات سے کہنا چاہتی ہوں عدلیہ، قانون کا احترام کرتے ہیں ان ججز کی بات نہیں کریں گے جو آئین و قانون پر چلتے ہیں، عمران خان کو سہولت دینے والوں کی بات ہو گی جس عمارت سے انصاف ہونا تھا وہاں کچھ سہولت کار دن رات انصاف کا قتل کرنے میں مصروف رہے جس منتخب وزیر اعظم کو انصاف ملنا تھا اسے سسلین مافیا، گارڈ فادر کہا گیا، 60 ارب کے مجرم کو خوش آمدید کہتے ہیں، 60 ارب کے مجرم کو دیکھ کر کہتے ہیں بہت خوشی ہوئی۔
مریم نواز نے کہا تمہارا کام آئین و قانون کی تشریح کرنا ہے روکنا نہیں ، ملک کو نظریہ ضرورت نے خراب کیا،کسی منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے، کسی کو جلاوطن کیا جاتا ہے تو کسی کو گولی ماری جاتی ہے،کیا کوئی ایک بھی آمر ہے جس کو سپریم کورٹ نے گھر بھیجا ہو، ہمیشہ آمروں کی خاطر نظریہ ضرورت کو زندہ کیا گیا،ایل ایف او، پی سی او کے تحت حلف اٹھائے گئے، کیا عمارت نے ایک بھی آمر کو گھر بھیجا،مریم نواز نے کہا پہلا مارشل لاءاور پہلا آمر آیا تو ٹھپہ اسی عمارت سے لگا، دوسرا، تیسرا اور چوتھا مارشل لاءآیا تو بھی ٹھپہ یہاں سے لگا،آج جب فوج مارشل لاءنافذ کرنے کےلئے تیار نہیں ، آئین و قانون کےساتھ کھڑی ہے تو پاکستان میں پانچوں مارشل لاء”جوڈیشل مارشل لائ“بھی یہاں سے لگا۔
خواجہ طارق رحیم ،عمرعطا بندیال کی ساس فون میں کہتی ہیں اب تو مارشل لاءبھی نہیں لگاتے، آپ کے کم بختوں نے جوڈیشل مارشل لا ءلگا دیا، کیا کوئی نظریہ ضرورت پاکستان کی جمہوریت کیلئے لگا کبھی،چیف جسٹس عمرعطا بندیال حوالہ جسٹس کارنیلیس کا دیتے ہیں اور پیروکاری جسٹس منیر کی کرتے ہیں،سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہاعمارت میں بیٹھنے والوں کی نیتیں ٹھیک نہیں، گھڑی چور کو توشہ خانہ کیس میں بھی ضمانت مل گئی ، جب ہیرے کی انگوٹھیاں رشوت میں لینا ہوتی ہیں تو پنکی پیرنی گینگ کی سرغنہ بن جاتی ہے، جب عدالت بلاتی ہے تو کہتے ہیں گھریلو خاتون ہیں،میں اپنے بھائی کی ٹرسٹی تھی اور مجھ پر الزام لگائے، 4سال ظلم برداشت کیا، تمہاری گھرکی خواتین کی عزت ہے تو دوسروں کی نہیں، جب تم اقتدار میں تھے تو دوسروں کی بیٹیاں دھکے کھاتی تھیں،ملک انتشار، فتنہ کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے، کرائسز کا ذمہ دار اتنا زمان پارک نہیں جتنی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی کرسی ہے،عمارت سے جمہوریت کو مضبوط کیا جانا تھا، جمہوریت کو مضبوط کرنا عمارت کی ذمہ داری تھی، فتنہ کو انجام تک پہنچانا عمارت کی ذمہ داری تھی،مریم نواز نے کہاپارلیمان تمام اداروں کی ماں ہوتی ہے جہاں سے آئین نے جنم لیا اس پارلیمان سے ٹکر لےکر بیٹھ گئے ہیںابھی تو پارلیمان نے قانون بنایا ہی نہیں تھا آپ سانپ بن کر بیٹھ گئے ہو، تمہارا کام آئین کی تشریح کرنا ہے ،روندنا تمہارا کام نہیں ۔
سینئر نائب صدر ن لیگ نے کہا جب ہزاروں و لاکھوں کی تعداد میں حقیقی عوام نکلتے ہے تو پتہ بھی نہیں ہلتا، کوئی پتھر نہیں برساتا،سپریم کورٹ سے تو مظلوم کو انصاف ملنا تھا، طاقتور کو قانون کے شکنجے میں لایا جانا تھا، جمہوریت کو مضبوط کرنا تھا، عمارت سے تو پارلیمان کی مضبوطی کی آواز بلند ہوتی، منتخب وزرائے اعظم کے تقدس کو برقرار رکھنا عمارت کا کام تھا، دہشتگردوں کو کٹہرے میں لانا، فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کو سزا دینا عمارت کی ذمہ داری تھی تاہم عمارت میںبیٹھ کر کچھ سہولت کار انصاف کا قتل کرنے میں مصروف ہیں ،مریم نواز نے کہا75 برس کے ہوگئے مگر 22 کروڑ عوام کی قسمت نہیں بدلی ،پاکستان کی تباہی بھی ججوں کے فیصلوں سے ہوئی ،مقدمہ کوئی اور تھا اور سوموٹو کسی اور بات پر لیا گیا۔
مریم نواز نے کہااسمبلیاں توڑنے میں صرف عمران خان، پرویز الٰہی نہیں عارف علوی بھی شامل تھا، صدر عارف علوی نے جنرل باجوہ کے ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرایا، باجوہ صاحب کا پتہ چل گیا پوری قوم جانتی ہے، سازش کا سب سے بڑا کردار جسٹس عمر عطا بندیال تھا،مریم نواز نے کہا آئین کو ری رائٹ کیا گیا، آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح کی گئی، اقلیتی فیصلے کو کیوں مانیں؟، آپ نے 4-3کے معاملے پر ساتھی ججز سے بھی جھوٹ بولا، آپ کے برادر ججز بھی بدنیتی پر چیخ اٹھے، آپ نے عمران کی سہولت کاری کی، ساتھی ججز نے کہا کالے گاو¿ن کے اندر آپ چھپے ہوئے سیاست دان ہیں، ساتھی ججز نے کہا سوموٹو کے اختیار کو غلط استعمال کیا،آپ نے پورے سپریم کورٹ کو ون مین شو بنا دیا، ہم نے کیا فیصلہ ماننا ہے آپ کے ساتھی ججز نہیں مان رہے۔
آپ نے حمزہ شہباز کی حکومت توڑ کر تحریک انصاف کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دی،مریم نوازنے کہااگر سپریم کورٹ کے اندر کسی پر توہین لگی تو عطا بندیال سلاخوں کے پیچھے ہوں گے کیو نکہ ایک ہی دن میں عطا بندیال متحرک ہو گئے، ایک ہی دن میں پٹیشن ،ضمانتوں کی بارش اور اسی دن رہائی بھی مل گئی جب 25 مئی کو لانگ مارچ ہوا تو پورے اسلام آباد کو آگ لگادی گئی تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالت میں کہا ہو سکتا ہے عمران خان نے آگ نہ لگائی ہو، شاید آنسو گیس کی وجہ سے آگ لگی ہو،3دن قبل جو کچھ بھارت، دشمن ممالک، دہشتگرد تنظیمیں نہ کر سکیں وہ ان کے پالتو عمران خان نے کرکے دکھایا جس میں دفاعی تنصیبات کو جلایا گیا، ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، ہسپتالوں کو جلایا گیا، رینجرز ،پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔
مریم نواز نے کہا جی ایچ کیو پر پہلا حملہ تحریک طالبان پاکستان نے کیا اور دوسرا حملہ عمران خان نے کیا،عمران کی گرفتاری پر پاکستانی عوام نہیں نکلے بلکہ تربیت یافتہ دہشت گرد نکلے جو 6 ماہ سے ٹانگ پر پلستر لگا کر پولیس ،عدالت سے چھپ کر بیٹھا تھا یہ اپنے کارکنوں کو حملوں کی تربیت دے رہا تھا جن کوسرحد کھول کر پاکستان میں بلایا، جیلوں سے آزاد کرایا اور زمان پارک میں تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ذریعے اپنے جتھوں کو ٹریننگ دی،چیف جسٹس صاحب آپ نے ڈھٹائی سے عمران خان کی سہولت کاری کی ،استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،صرف شرافت سے گھر نہیں جانا بلکہ قوم کی تنخواہیں،مراعات واپس کرکے اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















