کورکمانڈر کے گھرپر حملے کا سوموٹو نہیں ہوا، نیب کوختم کرکے عوام کی جان چھڑائیں :شاہد خاقان

کراچی (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ سب سے بڑامسئلہ ملزمان کو ریلیف دینے کا بن گیا ہے، اعلیٰ عدالتیں ملزمان کو ریلیف دینے میں لگی ہوئی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کوختم کرکے عوام کی جان چھڑائیں عمران خان پر60 ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، عوام کا انصاف کے نظام سے اعتباراٹھتا جا رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دین اور آئین کی بنیاد انصاف پر ہے عدالت عظمی اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات کرے ن لیگ نے ریمانڈ بھی بھگتے،جیلیں بھی کاٹیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک جتھہ آپ رکھ لیں آپ کو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا ،کورکمانڈرکے گھر پرحملہ ہوا، کوئی سوموٹو نہیں لیا گیا، جج کا کام نہیں کسی کو خوش آمدید کہے، میں کسی پرعدم اعتماد کا اظہار نہیں کررہا، جو فیصلہ وہ کریں گے سر آنکھوں پر ہے۔