اسلام آباد(بیورورپورٹ)کوریا نے پاکستان کے ذمہ 2کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کردی،دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے، وزارت اقتصادی امور کے مطابق قرض کی ادائیگی جی20ڈیبٹ سروس معطلی اقدام کے تحت کی گئی۔
رقم ابتدائی طور پر جولائی و دسمبر 2021 کے درمیان واجب الادا تھی،قرض اب 6 سال کی مدت میں سالانہ اقساط میں ادا کیا جائے گا، ایک سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔
کوریا نے پاکستان کے ذمہ قرض کی ادائیگی موخر کردی
















