کینسر کے باعث زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ سٹریک کی حالت تشویشناک

ہرارے (مشرق نیوز) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر ہیتھ سٹریک کی کینسر کے باعث حالت تشویش ناک ہوگئی۔49سالہ سابق زمبابوین کپتان ہیتھ اسٹریک اس وقت کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سابق کرکٹر تشویش ناک حالت میں جنوبی افریقہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہیتھ اسٹریک کی طبیعت سے متعلق یہ اطلاع زمبابوے کے وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے سوشل میڈیا پر دی۔رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی حالت گزشتہ 7دن میں زیادہ بگڑی ، وزیر کھیل نے قوم سے دعاں کی درخواست کی ہے۔وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیتھ سٹریک جو ہمارے اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں، انتہائی بیمار ہیں اور انہیں ہماری دعاں کی سخت ضرورت ہے۔