لاہور کے جناح ہاﺅس میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے الزام میں 340 شرپسند گرفتار

لاہور (مشرق نیوز) لاہور کے جناح ہاﺅس میں توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ میں ملوث 340 شرپسند کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں کی شناخت تصاویر اور ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاونٹس سے کی گئی۔ سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیوز کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں لاہور کے 70 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ نے لاہور کے جناح ہاوس جلانے میں ملوث افراد کی تصاویر جاری کی تھیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تصاویر کی مدد سے ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والوں یلئے انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔ ملزمان کی تلاش میں مدد کرنےوالوں کیلئے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔