عمران کےخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت

اسلام آباد (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دےدی۔

سول جج نصر نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دئیے عدت میں نکاح کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اس سے قبل دوران سماعت وکیل راجہ رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا عدت کے دوران شادی غیر قانونی ہے، ایسا کہنا فراڈ ہے 2018 کے پہلے دن شادی کریں گے تو وزیر اعظم بن جائیں گے اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ نکاح کیوں کیا،جج نے استفسار کیا عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا اگر گولیاں ایک جگہ لگی ہوں اور موت دوسری جگہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔