وزیراعظم سے ملاقات،فضل الرحمن نے سخت موقف اپنانے کامشورہ دےدیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف سے فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی ،سپریم کورٹ کے حکم پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے پر دونوں رہنماوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے سخت موقف اپنانے کامشورہ دےدیا،ملاقات میںحکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کےخلاف متفقہ احتجاج کرنے پر بھی غور کیا گیا، وزیر اعظم نے دیگر اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی رابطہ کر کے ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی، وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے،اتحادی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی ۔

علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل بھی ملے، سپریم کورٹ کے فیصلے اور عمران خان کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ وفاقی حکومت کا موقف سامنے لائیں گے۔