پی ٹی آئی کاایجنڈا ریاست توڑنا،دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے داﺅ پیج کرنےوالا بھی مجرم ہوگا،فضل الرحمن

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمن نے کہاہے پی ٹی آئی کاایجنڈا ریاست توڑناہے،دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے داﺅ پیج کرنے والا بھی مجرم ہوگا،نیشنل ایکشن پلان کی بجائے نیشنل اکنامک ایکشن پلان پر کام کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا جلاو¿، گھیراو¿ کے مناظر دیکھ رہے ہیں، جی ایچ کیو کے دروازے توڑے گئے ایسی جماعت و عناصر کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اگر کوئی بھی ادارہ دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے داو¿ پیچ کرتا ہے تو وہ بھی مجرم ہو گا،ملک پی ٹی آئی کے حوالے کر کے معاشرے کو تقسیم کر دیا گیا، اخلاق سے گری باتیں سوشل میڈیا پر کی جاتی ہیںایسے لوگ کیوں حکمران بنائے گئے کون حساب دے گا۔

قومی تنصیبات کو کیوں نقصان پہنچا رہے ہو، اس حد تک جانا پھر بتائیں بغاوت کس کو کہتے ہیں،کتنی تنظیموں کو دہشتگرد کردار پر کالعدم قرار دیا گیا، نیب نے عمران خان کو گرفتار کیا، جب نیب مخالفین کو پکڑتا تھا تو جائز آج ناجائز ہو گیا، احتساب کو انجام تک پہنچنا چاہیے، اداروں سے حدود میں رہ کر اختلاف کریں گے، اول دن سے موقف ہے عمران خان غیر ضروری عنصر ہیں، بیرونی لابیوں نے انجیکٹ کیا ،نکالنا ہوگا۔