اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دشمن کے نہ کرنےوالا کام پی ٹی آئی دہشت گردوں نے کردیا۔ عمران نیازی نے ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا، سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کا دور ملکی تاریخ کا بدترین دور تھا۔
موجودہ ملکی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا جو دشمن نہیں کرسکا وہ ان لوگوں نے کر دکھایا، قانون نافذ کرنےوالے اداروں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم نے پی ٹی آئی کا دہشت گرد رویہ مسترد کردیا، مذموم مہم اب تک جاری ہے، افواج کےخلاف مسلح جتھوں کواکسانے کی حرکت کی گئی، حساس عمارتوں پر دشمن کی طرح حملے کئے گئے، ایمبولینس سے مریضوں کو نکال کر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، 75 سالہ تاریخ میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی نے حساس عمارتوں کونقصان پہنچاکرناقابل معافی جرم کیا۔
وزیراعظم نے خبردار کرتے ہوئے کہاملک دشمن عناصر اپنی سرگرمیوں سے باز آجائیں، دوسری صورت قانون ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائےگا، شرپسندوں کو آئین و قانون کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی، شہباز شریف نے مزید کہا میثاق جمہوریت سیاسی انتقام دفن کرنے کی دستاویز ہے، ملکی سیاسی تاریخ بڑی تلخ رہی، دیکھا جاتا تھا کسے جیل بھجوانا ہے اور کس سے رعایت برتنی ہے، اندھے سیاسی انتقام سے ملکی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہوا، حکومت سنبھالی تو گزشتہ حکومت جیسا بدنما و ظالمانہ طرز عمل اختیار نہیں کیا، عمران نیازی کہتے تھے کل ایک اور وکٹ گرنے والی ہے اور وہ وکٹ گرجاتی تھی، گزشتہ دور میں محض الزام پر ہی گرفتاری ہوجاتی تھی، رانا ثنا پر 15 کلو ہیروئن کا کیس ڈالا گیا وہ سیاہ دور تھا، جب نیب قوانین میں ترمیم کی بات کی تو طعنہ زنی کی گئی ، پرانے نیب قانون کے تحت 90 دن کیلئے اٹھالیا جاتا تھا، نیب کے معاملے میں بھی مسائل کے حل کی سوچ اپنائی۔
شہبازشریف نے کہا اتحادی حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرائی اور ریمانڈ 90 دن سے کم کرکے 15 دن کرایا، نیب قانون میں ترمیم کا پہلا بینیفیشری عمران خان ہے، شہبازشریف نے کہا چور اور ڈاکو کے تیر برسائے گئے، ہم پر لگائے گئے الزامات میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہوا، شدید تحفظات کے باوجود قانون کا سامنا کیا، نوازشریف بستر مرگ پر اہلیہ کو چھوڑ کر جیل گئے، بیٹی کےساتھ 100 سے زائد نیب پیشی بھگتیں، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی کلین چٹ دی، عمران دور میں بغیر الزام کے گرفتاری ہوجاتی تھی اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں تھا، بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی نے جس اعلیٰ طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہمیشہ احترام رہےگا، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ املاک کو نقصان پہنچانا دہشت گرد عمل اور ملک دشمنی ہے، عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں ہوئی، القادر ٹرسٹ کیس کے تمام شواہد و ثبوت موجود ہیں، 190 ملین پاو¿نڈ کے معاملے کو لفافے میں بند کرکے کابینہ سے منظور کرایا گیا، کابینہ کو مکمل طور پر اندھیرے میں رکھا گیا، جب لفافہ کھول کے دیکھا ہی نہیں تو کابینہ کا فیصلہ کیسے ہوسکتا ہے؟ بطور سیاسی کارکن کسی کی گرفتاری پر خوشی کا اظہار نہیں کرسکتے، قیادت کا کردار ہوتا ہے کارکنوں کو قانون کی لکیر عبور نہ کرنے دے، عمران نیازی و پی ٹی آئی قیادت نے حساس، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، مناظر پاکستان کے عوام نے کبھی نہیں دیکھے تھے، ایمبولینسز سے مریضوں کو اتار کر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، سرکاری حکام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
افواج پاکستان کےخلاف چند سو مسلح جھتے کو اُکسانے کی مذموم حرکت کی گئی جو کام ازلی دشمن 75 سال میں نہ کرسکا پی ٹی آئی دہشت گردوں نے کر دکھایا، ملک دشمن رویہ مسترد کرنے پر عوام ، فوج ، پولیس، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قانون کی حکمرانی کا مطلب ہے عدالت میں قانون کی جنگ لڑیں، طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے برابر ہیں، یہی جمہوریت کا حسن ہے،ریاست پاکستان اور نظرئیے کی حفاظت اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، کسی کوسازش نہیں کرنے دیں گے اورمذموم ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کیا گیا،کابینہ اراکین نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور پرتشددواقعات میں ملوث افرادکیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی سفارش کردی۔ شرکاءکو وزارت داخلہ نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پربریفنگ دی۔
اجلاس کی اندورنی کہانی کے مطابق کابینہ اراکین نے کہا امن و امان کے قیام کےلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں، کارکنوں کو اُکسانے و شرپسندی میں ملوث عناصرکیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے، وفاقی کابینہ کی اکثریت نے پی ٹی آئی پر پابندی کی تجویزکو مسترد کرتے ہوئے کہا پابندی مسئلے کا حل نہیں، خانہ جنگی اورعوام کو فوج سے لڑانے کی سازش ناکام بنانا ہوگی۔ وزیراعظم نے پرتشدد واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسارکیا فوجی و سرکاری املاک کی سکیورٹی کیوں یقینی نہیں بنائی گئی، پرتشدد کارکنوں کو سرکاری املاک کی طرف جانے سے روکا نہ جانا افسوسناک ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری تھی واقعات کو روکتیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر داخلہ رانا ثناءسے بھی سوالات کئے، وزیر داخلہ نے کہاکسی بھی خون خرابے سے بچنے کیلئے صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا گیا، ملوث عناصر کی گرفتاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی جہاں جہاں حالات خراب ہیں وہاں قانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں کی نفری بڑھائی جائے،خود کو پرامن جماعت کہنے والے مکمل بے نقاب ہوگئے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے،سرکاری املاک و دفاعی اداروں پر حملہ کرنےوالوں کو کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا برطانیہ کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،کنگ چارلس سوم کو تاجپوشی پر پاکستانی عوام کی نیک خواہشات پہنچائیں، کنگ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















