عمران خان نے کرپشن کا اعتراف جرم کرلیا ، عطاءتارڑ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا ہے عمران خان نے اعترف جرم کر لیابرطانیہ سے 190 ملین پاﺅنڈ پاکستان لاکر اسی پراپرٹی ٹائیکون کو اقساط میں واپس کئے اور 7 ارب کی جائیداد القادر ٹرسٹ کے نام سے حاصل کی ۔

آر ایس ایس کے کہنے پر مٹھی بھر لوگوں نے ریاستی اداروں پر حملے کیے ،بھارت میں خوشیاں منائی گئیں ، چھوٹی چھوٹی ٹولیاں سلامتی کے اداروں کےخلاف مہم چلارہی ہیں،شرپسند بازرہیں،شناخت ہوگئی ، کسی کو نہیں چھوڑیں گے ،دہشت گردی کے مقدمات ہوں گے،کوئی نوکری نہ ہی کریکٹر سرٹیفکیٹ اور نہ ویزہ مل سکے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔