اسلام آباد (بیورورپورٹ) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی،کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاوس میں ہوئی،عمران خان کو پیش کیا گیا، کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا۔
دوران سماعت عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی تاہم عمران خان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد
















