اسلام آباد(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کے لائسنس معطلی اختیار کیخلاف پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
3رکنی بنچ نے فیصلے میں کہا چیئرمین پیمرا کے پاس براڈکاسٹ میڈیا لائسنس معطل کرنے کا اختیار قانونی طور پر درست نہیں لہٰذاکالعدم قرار دیا جاتا ہے، پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 13 میں واضح ہے چیئرمین یا کوئی ایک شخص لائسنس معطل نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ نے قرار دیا براڈکاسٹ میڈیا لائسنس معطل کرنے کےلئے شرائط موجود ہیں، واضح نہیں پیمرا میں براڈکاسٹ میڈیا لائسنس معطلی کا اختیار کس کے پاس ہے؟ رولز بننے سے قبل واضح نہیں لائسنس معطل کون کرےگا۔
چیئرمین پیمرا کو لائسنس معطل کرنے کا اختیارنہیں،عدالت عظمیٰ

















