نواز شریف سے مشاورت ، وزیراعظم نے لندن قیام میں توسیع کردی

لندن (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کیلئے اپنے لندن میں قیام کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کیلئے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔ ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم کل بدھ کے روز وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کیلئے برطانیہ آئے تھے۔