اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم،کے پی میں آٹا بحران کانوٹس ،فوری تحقیقات کاحکم دےدیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کرپٹ افسروں کی فہرستیں اور بجلی چوری روکنے کا پلان 2 ہفتوں میں طلب کیا لیکن 6 ماہ گزرنے کے باوجود پاور ڈویژن نے ایکشن نہ لیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلے کو فائلوں میں دبا دیا گیا، وزیراعظم نے کابینہ فیصلوں میں رکاوٹ بننے والے افسروں کےخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دےدیا۔
دریں اثناوزیراعظم شہبازشریف نے امیر مقام کی جانب سے خیبرپختونخوا میں آٹا بحران پر دلائی جانے والی توجہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کےلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاخیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا پنجاب ،خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔
علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف نے قاری شیخ خلیل کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہامرحوم قاری شیخ خلیل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کابینہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہم، ذمہ داروں افسروں کیخلاف کارروائی ہوگی،وزیراعظم

















