اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران !شہباز سے سوال پوچھنے سے پہلے اپنی سازشوں کاجواب دو،پانامہ میں جھوٹ بولنے پر شہباز شریف کے مقدمے میں 6 سال سے تم عدالت سے فرار ہو؟عدت میں شادی، بچی کے والد ہونے کا الزام لگنے کا انتظار باقی ہے؟۔
اپنی ٹوئٹ میںمریم اورنگزیب نے مزید کہا آئینی حق ٹوئٹر ، ریلیوں اور جلسوں پہ نہیں ملتا ثبوت لےکر عدالت اور تھانے جاﺅ،بہروپیے حق صرف آئین و قانون کے تحت ہیں، ہر شہری اپنے حقوق کے تحفظ کا پورا قانونی حق رکھتاہے، تقاضا ہے تھانے و عدالت جائے، ثبوت دے۔
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا 35 پنکچر، 10 ارب، سائفر، امریکی سازش جیسے الزام تم نے لگائے اور ثبوت کوئی نہیں، عدالت میں کیوں نہیں جاتے اگر ثبوت ہیں ؟جھوٹے الزام لگانا الزام تراشی کرنا بہتان بازی کرنا کسی کا قانونی اور نہ آئینی حق ہے؟جب تم پہ قاتلانہ حملہ ہوا اس وقت کے پی، پنجاب میں تمہاری اپنی حکومت ،وزیراعلیٰ تھا،کیا وہ سازش میں شامل تھے؟ ۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاتمہارے جھوٹوں پہ انہوں نے ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مجرموں کو کیوں نہیں پکڑا؟ میڈیا، جج،سیاسی مخالفین کے قتل کی تمہاری سازش بے نقاب ہونے پر دوسروں پر اپنے قتل کاالزام دیا؟ واہ،وزیراطلاعات نے مزید کہاجو الزام دوسروں پہ لگایا مجرم خود نکلے ، دوسروں کو چور ڈاکوکہااورخود ڈاکو ثابت ہوئے،مخالفین، صحافی، جج وکلا کے قتل کی تمہاری سازش پکڑی گئی تو اب دوسروں پر اپنے قتل کا الزام لگا رہے ہو۔
عمران !شہباز سے سوال پوچھنے سے پہلے اپنی سازشوں کاجواب دو،مریم اورنگزیب

















