لاہور (علی جنےد) حکومت نے ایف آئی اے کوسوشل میڈیا پرریاستی اداروں کےخلاف افواہیں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کااختیار دےدیا،قانون میں ترمیم بھی کردی گئی ،وفاقی کابینہ نے مقصد کیلئے 27 اکتوبر کو پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی ایک دفعہ کےساتھ FIA ایکٹ 1974ءمیں ترمیم کی منظوری دی،ایف آئی اے قانون میں تبدیلی کیلئے وزارت داخلہ نے سرکولیشن سمری کی توثیق کردی۔
ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر غلط معلومات و افواہوں کامقصد ریاستی اداروں کےخلاف بھڑکانا ہے،افواہیں و غلط معلومات کسی بھی طبقے میں خوف یا خطرے کا باعث بننے کے ارادے سے پھیلائی جا رہی ہیں جس سے کسی بھی شخص کو ریاست کےخلاف جرم کرنے پر اکسایا جا سکتا ہے،جرم پی پی سی سیکشن 505 (عوامی فساد کا باعث بننے والا بیان) کے تحت قابل سماعت ہے جو فی الحال ایجنسی کے قانون میں شامل نہیں ،کسی طبقے یا کمیونٹی کے افراد کو کسی دوسرے طبقے یا برادری کےخلاف کسی بھی جرم کا ارتکاب کرنے کیلئے اکسانے کے ارادے سے یا بھڑکانے کا امکان ہو اسے قید کی سزا دی جائے گی جو 7سال تک ہو سکتی ہے ۔
ایف آئی اے کو اداروں مخالف مہم چلانےوالوں کیخلاف کارروائی کااختیار تفویض

















