پنجاب کے سرکاری محکموں میں فائل سسٹم بند ،پیپر لیس نظام کی منظوری

لاہور(خبرنگار،اپنے رپورٹر سے،نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے ای گورننس سے متعلق اہم قدم اٹھا لیا، تمام سرکاری محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے صوبے کے تمام محکموں میں فائل سسٹم بند کرنے کا فیصلہ کیا،دوران اجلاس کابینہ نے پیپرلیس سسٹم کے نفاذ کی منظوری دی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا محکموں کےلئے ای فائلنگ سسٹم اپنانا ہوگا،پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صوبے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی،کابینہ اجلاس کے دوران محسن نقوی کی اے سی آرز کو بھی ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی گئی اور گلگت بلتستان اور کشمیر کے ذہین طلبا اور طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا،کابینہ اجلاس میں پنجاب حکومت کے پاس موجود لیپ ٹاپ طلبا و طالبات کو دینے کی منظوری دے دی گئی،دوران اجلاس ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے نوجوانوں کے لواحقین کو 15لاکھ روپے فی کس امداد دینے کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں پنجاب پولیس منسٹریل پوسٹس رولز 2017 میں ترمیم کے بعد منظوری دی گئی۔