پاکستان مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود مزید بڑھائے:آئی ایم ایف کی نئی شرط

اسلام آباد(بیورورپورٹ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر پاکستان پر شرح سود میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،عالمی ادارے کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کی علاقائی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کی معاشی شرح نمو 0.5 فیصد اور مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،رپورٹ میں اگلے مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر 3.5 فیصد تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی تھی،آئی ایم ایف نے پاکستان میں شرح سود مزید بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کی ضرورت ہے،عالمی مالیاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہاہے پاکستان، مصر اور تیونس میں مہنگائی میں اضافہ جاری ہے، مہنگائی کے زیادہ دباو¿ والے ممالک میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنا ہوگی۔