اسلام آباد (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا ہےقانون وآئین سازی عدلیہ کااختیار نہیں،پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،موجودہ سیاسی، عدالتی اور اقتصادی بحران نے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ، سیاست ختم ہوگی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی کو خطرات لاحق ہونگے،تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس ہوئی ۔
آفتاب احمد خان شیرپاو¿ (قومی وطن پارٹی)، نیئر حسین بخاری، نویدقمر (پی پی پی)، فاروق ستار (ایم کیو ایم)، لیاقت بلوچ، پروفیسر ابراہیم (جماعت اسلامی)، عبدالخالق ہزارہ (ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی)، ہارون الرشید (وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل)، افضل خاموش (مزدور کسان پارٹی)، عاصم سجاداختر (عوامی ورکرز پارٹی)، افراسیاب خٹک (این ڈی ایم)، خوشحال خٹک (پختونخوا ملی عوامی پارٹی)، واجد جہانزیب بلوچ (بی این پی مینگل)، طاہر بزنجو (نیشنل پارٹی)، زربادشاہ ایڈوکیٹ (وائس چیئرمین پختونخوا بار کونسل)، خالدمگسی (بلوچستان عوامی پارٹی) شریک ہوئے۔
کانفرنس کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاموجودہ سیاسی، عدالتی اور اقتصادی بحران نے غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ، سیاست ختم ہوگی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی کو خطرات لاحق ہونگے،پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے،سیاسی فیصلوں کی جگہ سیاسی جماعتیں اور پارلیمان ہے، سیاسی فیصلے عدالتوں میں لے جائے جائیں گے تو عدالتی بحران جنم لے گا، جسکا ہم آج مشاہدہ کر رہے ہیں، اعلامیہ میں کہاگیاعدالت کا کام آئین کی تشریح ہے، قانون سازی و آئین سازی پارلیمان کا اختیار ہے،انتخابات کی تاریخ پر اختلاف کو حل کرنے کیلئے تمام آئینی ، قانونی اور سیاسی پہلوﺅں کو مد نظر رکھنا ہوگا،انتخابات جب بھی ہوں، وہ ایک ہی دن ہوں، تب ہی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
تمام سیاسی جماعتیں باہمی مذاکرات کے ذریعے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں،پورے ملک میں منصفانہ مردم شماری کا انعقاد ممکن بنایا جائے،مردم شماری کے حوالے سے پورے ملک باالخصوص پختونخوا کے نئے اضلاع، بلوچستان کے کوئٹہ اور دیگر پشتون علاقوں اور سندھ کے کراچی اور دیگر شہری علاقوں میں حالیہ مردم شماری پر تحفظات کو دور کیا جائے اور نئی منصفانہ حلقہ بندیوں کو یقینی بنایا جائے، اعلامیہ میں کہاگیا ہے خیبر پختونخوا اور ملک کے دوسرے حصوں میں دہشت گردی کی نئی لہر نے انتہائی خطرناک شکل اختیار کر لی ، ماضی میں اسٹیبلیشمنٹ اور حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی شروع ہوئی ،2014 میں ایک متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنا لیکن بدقستمی سے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔
غیر آئینی مذاکرات ، دہشت گردوں کی آباد کاری، بتھوں کی صورت میں انکی فنڈنگ اور جیلوں سے رہائی کی وجہ سے دہشت گردی کی ایک نئی لہرے جنم لیا،اعلامیہ میں کہاگیادہشت گردی کے حوالے سے جو متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنا تھا اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟ اسکے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے،اعلامیہ میں کہاگیاعوام نے ماضی کے تمام فوجی آپریشنوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا کیونکہ آپریشنوں کی وجہ سے دہشتگردوں کی بجائے عوام کو شدید جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں،عوام دشمن آپریشنوں کے ذمہ داران کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ہمارا مطالبہ ہے سول آرمڈ فورسز (پولیس، لیویز وغیرہ) کو جدید خطوط پر منظم و مسلح کرکے عوام کی تائید و حمایت سے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ اور موثر کارروائی کی جائے۔
اعلامیہ میں کہاگیاخیبر پختونخوا میں نافذ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور جیسے عوام دشمن اور مارشل لائی قانون کا فوری خاتمہ کیا جائے،عدالتی بحران اور سپریم کورٹ کی تقسیم انتہائی قابل افسوس ہے، فل کورٹ کا نہ بننا،63اے کی تشریح کے بجائے آئین لکھنا اورتین ، چار کا فیصلہ نہ ماننا اس بحران کی بنیاد ہے،ہمارا مطالبہ ہے عدلیہ آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے خود کو آئین کی تشریح تک محدود رکھے،معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ، معاشی بدحالی، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی بہت مشکل میں ڈال دی ہے،بجلی، گیس، پٹرول اور آٹے کے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ،ہمارا مطالبہ ہے ایک نیا میثاق معیشت تشکیل دیا جائے،صوبائی خودمختاری کےخلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔
اے پی سی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا اٹھارویں آئینی ترمیم پر اصل روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے،اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور فوری طور پر نیشنل فنانس کمیشن کا اجرا کیا جائے،ساتھ ساتھ بجلی کے خالص منافع اور گیس و پٹرول کا سرچارج اور ان جیسے دوسرے صوبائی آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے ملک میں طلباءیونینز کو فوری طور پر بحال کیا جائے،نوجوان نسل کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے مواقع فراہم کئے جائیں،انیسویں آئینی ترمیم پر نظر ثانی کی جائے،تمام لاپتہ افراد فوری طور پر عدالتوں میں پیش کئے جائیں، جبری گمشدگی کے غیر انسانی اور غیر آئینی عمل کو فوری طور پر ختم کیا جائے، 1977کی زرعی اراضی کی اصلاحات کا قانون بحال کیا جائے اور شہری اراضی باالخصوص رئیل سٹیٹ کی سکیموں کیلئے بھی حد مقرر کی جائے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















