سیکرٹری محکمہ اوقاف کی مثبت کاوشیں، آمدنی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ
لاہور (قمر عباس نقوی) سیکرٹر ی اوقاف پنجاب کی آمدنی میں اضافے کی منصوبہ بندی میں مثبت پیشرفت، رواں مالی سال میں گزشتہ سال کی نسبت 50فیصد سے زائد آمدنی حاصل کی گئی ،کیش بکسوں سے 9کروڑ، سابق بقایاجات کی مد میں ایک کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ مجموعی طور پر مارچ میں 20کروڑ سے زائد کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف پنجاب کے خراب مالی حالات کی وجہ سے محکمہ کے اخراجات پورا کرنا ناممکن ہو چکا تھا جس کی بنیادی وجہ موجود وسائل کے استعمال کو مثبت انداز سے استعمال نہ کرنا تھا جس پر سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری کی جانب سے مالی حالات میں بہتری لانے کی خاطر آمدنی میں اضافہ کےلئے کمرشل پالیسی اور کیش بکسوں سمیت دیگر وسائل سے آمدنی کے حصول کےلئے ٹارگٹ دیے گئے جس میں زونل ایڈمنسٹریٹرز اور منیجرز کو احکامات جاری کئے گئے جس میں اوقاف کے سابق بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اس حکمت عملی کی وجہ سے محکمہ کو مختلف شعبہ جات سے گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال مارچ میں آمدنی میں 57فیصد اضافہ ہوا جس میں گزشتہ سال اوقاف کو 12کروڑ 83لاکھ کے قریب آمدنی حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں مالی سال مارچ میں 20کروڑ 18لاکھ سے زائد آمدنی حاصل کی گئی ہے رواں مالی سال مارچ میں گزشتہ مالی سال مارچ کی نسبت ابھی تک 7کروڑ 35لاکھ سے زائد وصولی کی گئی ہے سابق بقایاجات کی مد میں گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال مارچ میں 65لاکھ روپے اضافی وصولی کرتے ہوئے 1کروڑ 35لاکھ سے زائد حاصل کئے گئے وقف املاک کے کرایہ جات کی مد میں رواں مالی سال مارچ کی آمدنی دو کروڑ سے زائد کا اضافہ کے ساتھ 4کروڑ روپے سے زائد وصول ہوئے کیش بکسز کی مد میں بہتری دیکھنے میں آئی رواں مالی سال مارچ میں 63لاکھ اضافہ ہوا اور 9کروڑ 4لاکھ روپے آمدنی کی گئی لیز کی مد میںرواں مالی سال مارچ میں 4کروڑ سے زائد آمدنی ہوئی اسی طرح دیگر وسائل سے بھی آمدنی میں بہتری دیکھنے میں آئی جس سے اوقاف کے مالی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں سیکرٹری اوقاف کی جانب سے محکمہ کی تعمیر ترقی سمیت ملازمین اور افسران کی بہبود پر بھی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مزارات اور مساجد کی تزین وآرائش کے منصوبہ جات کو بھی بروقت مکمل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
















