نیپرا نے پھر بجلی گرادی،3.70روپے یونٹ تک مہنگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)نیپرا نے پھر بجلی گرادی،3.70روپے یونٹ تک مہنگی،تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی مزید 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

ادھر کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا،نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کےلئے اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 70 پیسے یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ کا اضافی بوجھ پڑےگا۔