لاہور (مشرق نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے خود پر تنقید کیے جانے کے بعد اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔پنڈی میں دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی جس کی بدولت پاکستان کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی،فخر کی اس کارکردگی پر تجزیہ کرتے ہوئے ثنا میر نے کہا کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کے لئے رنز کرتے ہیں۔ثنا میر کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کے لئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 100نہیں بلکہ 125کا ہوتا ہے جو 350کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی اہم ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ (فخر)اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو run a ball کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔
ثنا میر نے بابر کے مداحوں کی تنقید کے بعد خاموشی توڑ دی


















