محمد شامی کی اہلیہ شوہر کے وارنٹ گرفتاری کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئیں
ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں شوہر کے وارنٹ گرفتاری کے لیے بھارت کی سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں نے سپریم کورٹ سے کولکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف رجوع کیا ہے۔محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارت کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں الزام لگایا ہے کہ محمد شامی ان سے جہیز کا مطالبہ اور زیادتی کرتے تھے۔حسین جہاں کی درخواست کے مطابق 29 اگست 2019 کو کولکتہ کی علی پور عدالت نے محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔محمد شامی نے 9 ستمبر 2019کو اس حکم کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا، عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی کارروائی کو روکنے کا حکم تھا۔حسین جہاں نے اس حوالے سے کولکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔


















