وزیراعظم سے آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،اہم امور پر مشاورت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم سے آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،اہم امور پر مشاورت،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر غور کیا گیا،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ،سرحدی صورتحال سمیت دہشتگردی کےخلاف اقدامات سے بھی آگاہ کیا ،وزیر اعظم شہبازشریف نے دوران ملاقات افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔