ججز خود تقسیم،پہلے اپنے اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ن لیگ کے مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے سارا رولا ستمبر کا ہے سمجھ آئی جی؟ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کےلئے مذاکرات کریں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہانہیں چاہتے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن ہوں۔

وزیر دفاع نے کہاوقت پر انتخابات کے خواہاں ہیں،کہتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں اکتوبر میں سارے اکٹھے، مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کےلئے مذاکرات کریں۔