فیصل آباد (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا ہے نواز شریف کو نکالنے والا بابا رحمتے اور بیٹاپی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں،قائد ن لیگ کو سازش کے تحت نکال کر2018 کے انتخابات میں فتنے کو مسلط کیا گیا۔
فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا نوازشریف کی نااہلی کے پیچھے ثاقب نثارتھا، سازش کرکے فتنے کوحکومت میں بٹھایاگیا،ثاقب نثار قوم کے کیلئے بابا زحمت تھا،نواز شریف نے دہشتگردی و لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2013 میں بھی وہی حالات تھے جو اب ہیں، ملک میں پائیدار ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔
اپنے دور حکومت میں عمران خان نے ایک منصوبہ نہیں لگایا،پی ٹی آئی کی نااہلی کے باعث دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ،نواز شریف کو نکالنے والا بابا رحمتے اور اولاد پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں،اتنے اعلیٰ منصب پربیٹھے لوگوں کاایسا گندا کردارسامنے آرہاہے اب وہ عام آدمی ہے جب چیف جسٹس ہوگا تواولادکیاکرتی ہوگی،وفاقی وزیرنے کہا ایک دوسرے کا احترام کرنے تک سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔
نواز شریف کو نکالنے والا بابا رحمتے اور بیٹاپی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں،رانا ثنا

















