لاہور( خبر نگار)پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرانس نے زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی،دوطرفہ امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادل خیال کیا گیا۔
تحریک انصاف کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں و حکومتی سطح پر دستور سے انحراف کے جمہوریت سنگین منفی اثرات ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ملک پر ممکنہ معاشی و سفارتی اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔
جرمن سفیر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ممالک کو دی جانےوالی جی ایس پی پلس حیثیت پر مرتب ہونےوالے اثرات پر روشنی ڈالی،عمران خان نے کہا تحریک انصاف مکمل طور پر آئین و قانون کی بالادستی ،جمہوریت و جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے متحرک ہے، بنیادی حقوق کی ضمانت اور ووٹ کی پرچی کے ذریعے عوامی رائے کے بل بوتے پر حکومت کا قیام جمہوریت کی اساس ہے، تحریک انصاف قومی فیصلہ سازی میں دستور پاکستان کی روشنی میں عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے، ملک میں ایسی حکومت سے واسطہ ہے جو دستور و جمہوریت سے صریحاًانحراف کو اپنا حق سمجھتی ہے۔
جمہور کی منشا کےخلاف ماورائے دستور اقدامات کے ذریعے عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کیا جارہا ہے،پنجاب و پختونخوا میں 90روز کی آئینی مدت گزر جانے کے باوجود غیرقانونی نگران حکومتیں قائم ہیں، آئین سے صریحاًانحراف کے نتیجے میں اقتدار کے دوام پر اصرار ملک میں سیاسی بحران کو سنگین و پیچیدہ بنا رہا ہے، سنگین سیاسی بحران براہ راست ملکی معیشت کو ناقابل تصور نقصان پہنچا رہا ہے،بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، ماورائے آئین و قانون اقدامات اور آئینی آزادیوں پر پابندیوں کو انداز حکمرانی بنا لیا گیا ، پرامن احتجاج، قانونی انتخابی مہم اور آزادی اظہار پر اصرار کرنے والوں پر غداری و بغاوت کے جھوٹے مقدمے درج کئے جارہے ہیں۔
عمران خان نے کہا جمہوریت کی بقا و تسلسل کیلئے آئینی حدود میں مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل کیلئے کوشاں ہیں، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور جمہوریت پر حملے اہل عالم کی فوری توجہ کے متقاضی ہیں، عمران خان نے کہا عتاب کے شکار عوام، سیاسی کارکن اور آزاد صحافیوں کے حق میں دنیا بھر میں اٹھنے والی آوازوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق جرمن سفیر نے کہاپاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملک میں جمہوریت کی بقاءو تسلسل کے خواہاں ہیں، بنیادی حقوق و جمہوری اقدار کا فروغ و تحفظ سماجی نمو اور ترقی کیلئے اہم ہے، کسی ملک میں انسانی حقوق کی کیفیت کے جی ایس پی پلس حیثیت پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، بطور شراکت دار پاکستان کی پائیدار معاشی و سماجی ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
،دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہاپناہ گاہ، جہاں غریب مزدوروں کو باوقار انداز میں کھانا اور شدید سرد موسم میں فٹ پاتھ کی بجائے گرم و آرام دہ بستر مہیا تھے مگر صد افسوس حکومت نے نہایت سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پناہ گاہوں کی کثیر تعداد کو بند کردیا ،ہیلتھ کارڈ سکیم کو بھی ہدف بنایا ،منتخب ہوتے ہی پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















