اسلام آباد (بیورورپورٹ)جے یوآئی کی اے پی سی میں شرکت پی ٹی آئی کی عدم موجودگی سے مشروط،تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی موجودہ ملکی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے شرکت مشروط کر دی۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہاپی ٹی آئی وفد آنے پرآل پارٹیز کانفرنس میںنہیں جائیں گے، پارٹی نے پی ٹی آئی کا ہر فورم پر بائیکاٹ کیا ہوا ہے، کسی ایسے فورم پر نہیں جائیں گے جہاں تحریک انصاف موجود ہوگی۔
دوسری جانب اے این پی کے رہنمازاہد خان نے کہا جے یو آئی نے پی ٹی آئی کودعوت نہ دینے کی کوئی شرط نہیں رکھی،سیاسی بحران کے حل اورایک ہی دن انتخابات کرانے پراتفاق رائے کی کوشش کرینگے۔
جے یوآئی کی اے پی سی میں شرکت پی ٹی آئی کی عدم موجودگی سے مشروط

















