لاہور(سپورٹس رپورٹر)سمارٹ سٹی 62 نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل شعیب اور خواتین میں برکھا نے جیت لیا، ایم شعیب نے کہا ہے چیمپئن شپ بہت اچھی رہی ہے، پہلے دن راونڈ بہتر رہا دوسرے دن بھی اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔
پچھلے سال نیشنل امیچر میں میری دوسری پوزیشن رہی تھی،اس سال جیت کر بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے کوچ شہباز علی نے مجھ پر بڑی محنت کی ہے میں ان کا شکرگزار ہوں، خواتین مقابلہ میں پہلے نمبر پر آنے والی برکھا نے کہا ہے کہ میں شروع میں آسانی سے لیڈ کر رہی تھی بعد میں مقابلہ سخت ہو گیا تھا، میں نے کھیل میں کم بیک کیا اچھا کھیل پیش کر کے میں جیت گئی، برکھا نے کہا نیشنل امیچر جیت کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔
سمارٹ سٹی 62 نیشنل امیچر گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل شعیب اور برکھا نے جیت لیا


















