نظام نہیں چل رہا،کالا باغ ڈیم نہ بنانے کاخمیاز ہ بھگت رہے ہیں،شاہد خاقان


لاہور (اپنے رپورٹر سے،ایجوکیشن رپورٹر)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے نظام نہیں چل رہا،کالا باغ ڈیم نہ بنانے کاخمیاز ہ بھگت رہے ہیں،بدقسمتی سے سب تماشائی بنے بیٹھے،ملک کی مشکلات بڑھ رہی ہیں،ادارے آمنے سامنے ہیں، عدلیہ اور بیوروکریسی میں اصلاحات نہیں کرینگے تو ملک نہیں چلے گا۔

ملکی مسائل کی وجہ لیڈرشپ اور نظام کی ناکامی ہے، رولز آف بزنس بھی تبدیل نہیں کرسکے، جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، مصنوعی لیڈرشپ ملک کےلئے نقصان دہ ہوتی ہے،عدلیہ اپنے خالق ادارے پارلیمنٹ سے لڑ رہی ہے، ساکھ کو خود محفوظ رکھنا ہے۔

لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاملک میں حقیقی سیاسی لیڈرشپ ہوگی تو ہی ملک آگے بڑھ سکے گا،لوگوں کی زندگیاں ختم ہوجاتی ہیں، انصاف نہیں ملتا،پارلیمنٹ، عدلیہ اور دوسرے ادارے اپنی حدوں کے تعین میں لگے ہیں، آپ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے، آپ آئین تبدیل نہیں کرسکتے،سابق وزیراعظم نے مزید کہا ماضی سے سبق سیکھیں اور ٹروتھ کمیشن بنائیں، پارلیمنٹ اچھی ہو یا بری بنائے قانون کو ماننا ہوگا۔