سندھ بار کونسل نے بھی جسٹس مظاہر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سندھ بار کونسل نے بھی جسٹس مظاہر اکبر نقوی کےخلاف ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس وائس چیئرمین کے توسط سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کیا گیا،ریفرنس میں کہا گیا جسٹس مظاہر اکبر نقوی کا رویہ عہدے کے حلف کےخلاف ہے۔

متعدد بار کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کامرتکب ہونا ہٹانے کیلئے کافی ہے،تمام معاملات کی انکوائری کرکے فوری ہٹایا جائے،عدلیہ کی خود مختاری اور وقار کیلئے عہدے سے ہٹانا ضروری ہے۔