عمران خان اور سلیکٹڈ کو مسلط کرنےوالے مجرم،ریاست انصاف کی منتظر ہے،مریم نواز

لاہور(خبر نگار)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے جن کے ریٹائر ہوکر یہ حالات ہیں سوچیں جب طاقت کے نشے میں اپنی کرسیوں پر فرعون وقت بنے بیٹھے تھے تو کس طرح اختیارات کا ناجائز استعمال کررہے ہوں گے۔

مریم نواز نے کہانواز شریف چپ ہے مگر اللہ تعالیٰ کی قدرت ۔۔۔خلاف سازش کرنےوالے سازشیوں کا گھناونا چہرہ اور گٹھ جوڑ ہر روز رسوا ہو رہا ہے،عمران خان اور سلیکٹڈ کومسلط کرنےوالے پاکستان کے مجرم اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں، ریاست انصاف کی منتظر ہے۔

اپنی ٹوئٹس میں مریم نواز نے مزید کہاسوچیں! انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر بیٹھ کر ریاستی تقدیر کے فیصلے ساسوں، دامادوں اور بچوں کو فائدہ دینے یا مالی مفادات کی خاطر ہورہے ہیں،دنیا کی تاریخ میں ایسا گھناونا عدالتی مذاق آج تک کسی ریاست کے ساتھ نہیں ہوا ہو گا۔