لاہور(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریف کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کےلئے موثر اقدامات کئے جائیں، بجلی کی ترسیل کےلئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔
موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں‘ شہباز شریف
















