پاکستان اور یورپی یونین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوگیا،پاکستان اور یورپی یونین کے مابین انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ ہوئے جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کاو¿نٹر ٹیرارزم عبدالحمید نے یورپی یونین کے ساتھ ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی،اعلامیے کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین نے دہشت گردی کی ہر شکل و صورت کی مذمت کی جبکہ افغان صورتحال کے علاقائی و عالمی سلامتی پر اثرات پر مشاورت کی گئی۔